چئیرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف نے سیکٹر الیون بی نارتھ کراچی میں نو تعمیر سڑک کا افتتاح کیا


کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) چیئرمین ٹاون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی محمد یوسف عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لیئے۔ ٹی ایم سی نیو کراچی کے مختلف شعبوں کے افسران اور اہلکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دے کر بہتر نتائج حاصل کر رہے ہیں ۔چئیرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر الیون بی میں واقع بوہری جماعت خانے کو جانے والی مخدوش سڑک کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کردیا تاکہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے اجتماعات کا انعقاد پرامن طور پر ہوسکے -سڑک تعمیر پر تقیبا 50 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے-واضح رہے کہ بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین آجکل کراچی میں موجود ہیں ۔ اسلیے کراچی کے تمام بوہری جماعت خانوں میں انکی زیارت کی غرض سے آنے والے افراد کا رش ہوتا ہے۔ اور جماعت خانوں میں مجالس اور عبادت کے اجتماعات میں بھی شرکاء کی تعداد معمول سے زیادہ تعداد ہوتی ہے ۔اس صورت حال کے پیش نظر چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن میں بوہری جماعت خانے کے منتظمین سے خصوصی ملاقات کی ، انکے بلدیاتی مسائل سے آگاہی حاصل کی اور اپنے متعلقہ افسران کو زمہ داریاں سونپ کر بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے اقدامات کئے ۔ بوہری برادری کے معززین نے چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف اور انکی ٹیم کی جانب سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مزید برآں ، کراچی میں موسم کی حالیہ صورت حال اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پیدا ہوئے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات بھی کیے گئے جن میں برساتی نالوں کی صفائی کے ساتھ ممکنہ بارش کے نتیجے میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لئے محکمہ بی اینڈ آر اور سینی ٹیشن کا عملہ اور افسران اپنے فرائص کی انجام دہی کے لئے تیار ہے جبکہ محکمہ باغات کا عملہ ایسے درختوں کی کاٹ چھانٹ میں مصروف عمل ہے جو تیز ہواوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کاسبب بن سکتے ہیں

متعلقہ خبریں