ٹاون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کے گیارویں عام اجلاس کا انعقاد۔وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے اجلاس کی صدارت کی

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت )وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاون شعیب بن ظہیر کی زیر صدارت ٹاون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کے گیارویں عام اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں اراکین کونسل نیو کراچی کی شرکت۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں نیو کراچی ٹاون کونسل کے اراکین نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے واٹر اینڈ سیوریج نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بنا نے کے لئے اقدامات کرے تاکہ مکینوں کو سیوریج کی پریشانی سے نجات ملے، سوئی سدرن گیس کمپنی سحر و افطار کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں،اراکین کونسل۔نیو کراچی ٹاؤن میں ٹیکس ریکوری میں اضافہ اور وصولی کے نظام کو بہتر اور شفاف بنایا جائے،اراکین کونسل۔نیو کراچی ٹاؤن میں عید بچت بازار کے نام سے مین شاہراہوں پر اسٹال لگائے گئے ہیں اور ایک ٹیبل کے پانچ سے پندرہ ہزار لئے جارہے ہیں یہ کس نے لگوائے ہیں اور ان اسٹال کے پیسے کون وصول کررہا ہے اس کی انکوائری کی جائے۔اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاون شعیب بن ظہیر نے اجلاس میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے دعا کی۔بعد ازاں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین کو عید سے قبل دو ماہ کے بقایا ایریئر 2017 ء؁ ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہے ہیں اس حوالے سے اراکین کونسل کا بھی شکر گزار ہوں جو ہمیشہ نیو کراچی ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کیلئے تجاویزمرتب کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں