چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی نمبر 05کا دورہ
کراچی (نمائندہ مقامی حکومت)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی نمبر 05کا دورہ، یوسی 05 میں جاری پیور بلاکس کی مدد سے گلیوں کو پختہ کرنے کے کام کا معائنہ۔ اس موقع پریونین کمیٹی نمبر 5 کے چیئرمین عطا الرحمن،یوسی وائس چیئرمین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیرو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاون کی تباہ حال سڑکوں اور گلیوں کو تعمیر و مرمت کر کے بحال کیا جارہا ہے، بلدیاتی خدمات کا دائرہ اب گلی محلوں تک پہنچا دیا گیاہے،دستیاب وسائل میں منصفانہ بنیادوں پرعوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف نے متعلقہ عملے کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں کو پختہ کرنے کے لئے میٹریل کا خاص خیال رکھتے ہوئے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ مظبوط،پائیدارگلیوں اور راہ گزر کی تعمیر کی جاسکے۔ اور عوام لمبے عرصے تک ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں گلیوں کی تعمیر کرتے و قت اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ گلیوں کے دونوں اطراف ڈھلوان ہو تاکہ برسات کے موسم میں ان تعمیر شدہ گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہو۔ چیئرمین محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 5 کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکوں اور گلیوں کو آپ کی سہولت کے لئے تعمیر کیا جارہا ہے تعمیرکے بعد سرکاری املاک کی حفاظت کریں کیونکہ یہ ادارے اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔واضع رہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف نے اختیارات ملنے کے بعدنیو کراچی ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے ساتھ گرین بیلٹس پر خوبصورت پھولدار پودے لگائے گئے جس سے ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافہ ممکن ہوا چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور ان کی ٹیم کا اول مقصد نیو کراچی ٹاون کو ماڈل ٹاؤن بنانا ہے جس کے لئے ان کی خدمات شب و روز جاری ہیں۔