14 سالہ محمد حذیفہ مہاروی کی تحقیقی کتاب شائع، دانش اسکول چشتیاں کے طالب علم نے منفرد علمی کامیابی حاصل کر لی

چشتیاں: دانش اسکول بوائز چشتیاں کلاس نہم کے ہونہار طالب علم محمد حذیفہ مہاروی محض 14 سال کی عمرمیں "Connecting Ancient History with Modern Geopolitics” کے شعبے میں دنیا کے کم عمر ترین مصنفین کی صف میں شامل ہوگئے ۔ان کی تصنیف "Regions and Reigns” جنوبی ایشیا کی قدیم تہذیبوں، تاریخی سلطنتوں اور جدید عالمی جغرافیائی و سیاسی منظرنامے کو نہایت منفرد، تحقیقی اور مؤثر انداز میں پیش کرتی ہے۔ یہ کتاب اس بات کا ثبوت ہے کہ کم عمری میں بھی غیر معمولی صلاحیت، گہرا مطالعہ اور مثبت سوچ انسان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلا سکتی ہے۔محمد حذیفہ مہاروی کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذہانت، انتھک محنت، مطالعے سے شغف اور تخلیقی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے بلکہ دانش اسکول بوائز چشتیاں میں فروغِ علم، تحقیق، کردار سازی اور معیاری تعلیم کے روشن تعلیمی ماحول کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

محمد حذیفہ مہاروی دانش اسکول بوائزچشتیاں کے ڈپٹی ہیڈ امتیازرسول مہاروی کے فرزند ہیں نے اپنی اس شاندار کامیابی سے اپنے والدین، اساتذہ، ادارے، ضلع بہاول نگر، پنجاب اور پورے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ ان کی کامیابی اس حقیقت کی مظہر ہے کہ پاکستان کا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے اور مناسب رہنمائی، محنت اور مواقع میسر ہوں تو وہ عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں