مقامی پولیس،انتظامیہ اور کچھ معزز سیاسی وسماجی شخصیات اس طرح کے عناصر کی پشت پناہی کرتی نظر آتی ہیں
بہاولنگر (نامہ نگار) پنجاب کے ضلع بہاولنگر اور تحصیل چشتیاں میں "فیملی ڈرامہ ایجنڈا” کے تحت منعقدہ پروگرامز میں ناقص کارکردگی اور غیر اخلاقی مواد پیش کیے جانے پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق بہاولپور آرٹ کونسل کی نگرانی میں مختلف مقامات پر پیش کیے گئے ڈراموں میں اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناچ گانے اور غیر معیاری مناظر دکھائے گئے، جنہیں فیملی تفریح کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے پروگرامز نہ صرف ثقافت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ بچوں اور خواتین کے لیے بھی نامناسب ماحول پیدا کرتے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں اس نوعیت کے پروگرامز کی سخت نگرانی کی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔–