جعلی ڈگری کی بناء پر نااہل ہونے والے ایم پی اے کاشف محمود کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا۔

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف محمود کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چشتیاں ضلع بہاولنگر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے کاشف محمود کو نا اہل کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کی بناء پر کاشف محمود کو نااہل قرار دیا تھا۔
ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کاشف محمود نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری پر ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں