ضلع بہاولنگر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ضلع بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا

بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق عوام کوسرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ ڈاکٹرز ودیگر عملہ کی حاضری اور مریضوں و لواحقین کے ساتھ رویہ مثالی ہونا چاہئے۔انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری، او پی ڈی، اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، اور مشینری کی فعالیت کا بغور مشاہدہ کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو چیف میڈیکل آفیسر، ایم ایس اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔قبل ازیں انہوں نے کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا،انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 26 سے 30 مئی تک جاری رہے گی، جس میں پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 92 ہزار 575 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں 2,786 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں