بلدیاتی اداروں کا بنیادی کام عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بناناہے:منصور احمد شیخ چیئرمین صدر ٹاؤن
کراچی۔ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا بنیادی کام عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بناناہے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت انجام دہی کیلئے ریوینو میں اضافہ بہت ضروری ہے پراپرٹی سروے کی انجام دہی میں جدّت، مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات اور زیادہ سے زیادہ یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کلک کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ٹاؤن آڈیٹوریم میں کلک اور صدر ٹاؤن کے اشتراک سے منعقدہ پراپرٹی سروے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، پروجیکٹ مینیجر کلک مرتضی علی آغا، مختلف یوسیز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، سپریٹنڈنٹ انجےءئربی اینڈ آر اور کلک میں صدر ٹاؤن کے فوکل پرسن رفیق شیخ، چیف فنانس آفیسر نعیم یوسفی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی،ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان، انڈر ٹریننگ افسران ودیگر بھی موجود تھے چیئرمین منصوراحمد شیخ نے کہا کہ صدرٹاؤن کراچی کا چہرہ ہے یہاں پوش علاقوں کے ساتھ کراچی کی قدیمی آبادیاں، تجارتی وکاروباری مراکز،شاپنگ سینٹر، فیکٹریزاور مارکیٹیں موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی اور اس کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پراپرٹی سروے میں شفافیت اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا جائے منصور شیخ کامزید کہنا تھا کہ سروے کی کامیابی کیلئے ایسے افراد کو ذمے داریاں دی جائیں جو علاقے سے مکمل واقفیت رکھتے ہوں اس ضمن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملے کومراعات دی جائیں پروجیکٹ مینیجر کلک مرتضی علی آغا کاکہنا تھا کہ کلک کے تحت کراچی میں جائیدادوں کا اہم سروے کیا جارہا ہے جس میں جیو گرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) اور انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم(آئی ایم ایس) جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے کراچی کی تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی جائیدادوں کے درست اعداد شمار جمع کئے جارہے ہیں جس سے وسائل کی تقسیم اور خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی مرتضی علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ جائیداد کے سروے کیلئے نہایت شفاف طریقہ کار اپنایا گیا ہے ڈیٹا کلیکشن کیلئے ایک سال کی مدت پر محیط اس پلان میں ابتدائی تین ماہ میں ٹریننگ فراہم کی جائے گی جائیداد کے سروے کیلئے ملازمتوں کے حوالے سے متعلقہ یوسیز کے رہائش پذیر افراد کو فوقیت دی جائے گی