29 جولائی کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان، شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس پر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی: حکومتِ سندھ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ خودمختار ادارے، بلدیاتی کونسلیں اور صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بھی اس روز بند رہیں گے۔

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ تعطیل کا مقصد حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر عقیدت مندوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں