بہاولنگر:ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی جانب سےستھرا پنجاب پروگرام کے سینیٹری ورکرز میں انعامی رقم کے چیک کی تقسیم

عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز نے صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جس پر ہر شخص نے ستھرا پنجاب پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا ھے

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ھے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز نے صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر بہترین اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جس پر ہر شخص نے ستھرا پنجاب پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا ھے ۔انہوں نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب بہاول نگر ٹیم کے محنتی ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مزید کہا کہ ستھرا اور صاف ماحول مہیا کرنا ایسے محنت کش افراد کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد نے کہا کہ ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، اور آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب میں بی ڈبلیو ایم سی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر بی ڈبلیو ایم سی کے منتخب ملازمین میں اعزازی چیکس تقسیم کیے گئے

متعلقہ خبریں