چشتیاں ( )چشتیاں میں حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒکے پوتے تاج العارفین حضرت با با تاج الدین سرور چشتی شہیدؒ رحمتہ اللہ علیہ کے772 ویں اور عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ نورمحمد مہارویؒ رحمتہ اللہ علیہ کے 241ویں سالانہ عرس مبارک کی پانچ روزہ تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد دونوں درباروں پر زائرین کی جانب سے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی سے ہوا۔بعد ازاں حضرت خواجہ نور محمد صاحب مہاروی ؒ کے دربار پر صبح 10بجے محفل سماع منعقد ہوئی۔رات 10بجے محفل نعت منعقد ہوئی جس کے دوران نعت خواں حضرات نے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے.عرس کے موقع پر زائرین کی حفاظت اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے چشتیاں پولیس نے خصوصی حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس جوانوں اور کانسٹیبلزکو تعینات کر دیا ہے جبکہ درباروں کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس کے ذریعے زائرین کو جانے کی اجازت ہے۔رات کے وقت لائٹ کے خصوصی انتطامات کئے گئے ہیں۔عرس مبار ک کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی طرف سے31مئی بروز ہفتہ کو ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں بہاولنگر ہارون آباد منچن آباد اور فورٹ عباس میں مقامی سرکاری تعطیل ہوگی۔