محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے ملک میں مزید موسلا دھار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی۔6 سے9 جنوری کی صبح تک پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا حالیہ سلسلہ مزید شدت کیساتھ جمعرات سے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔کراچی سمیت سندھ میں 6 جنوری کی شام یا رات سے 7 جنوری کے دوران بارش کا امکان ہے، سندھ بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔6 جنوری کی شام یا رات سے 7 جنوری کے دوران کوئٹہ میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہونے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح زیارت، پشین اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جنوری کی شام یا رات سے 9 جنوری کی صبح تک اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ پہاڑوں پر بھی برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور میں اس دوران کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے

متعلقہ خبریں