اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس, الیکشن کمیشن آف پاکستان سےجواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ مقامی حکومت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے 7 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ وزارت قانون بھی جواب دے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو آرڈیننس کے ذریعے کیوں ختم کیا گیا؟ اس وقت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کس مرحلے میں ہیں؟ 7 فروری کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر حکم امتناع کا فیصلہ کریں گے۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی تو درخواست گزار سابق چیئرمین یونین کونسل سردار مہتاب کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ ، سی ڈی اے آفیسرز یونین کے عہدیداران نعمت اللہ ، ریاض اللہ خان ، سی ڈی اے مزدور یونین کے چوہدری یٰسین ، صوفی محمود اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں