کراچی ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ 23 اکتوبر,قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 8 نشستوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)الیکشن کمیشن آف پاکستان ECP نے کراچی ڈویژن میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 23 اکتوبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی مختلف نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی کراچی,این اے 157 ملتان,صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں بھی پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی.

متعلقہ خبریں