بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی لہذا انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہے ہیں۔الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان احمد رضا اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان پیش ہوئے۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانا ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے انعقاد پر وزارت دفاع کے شکرگزار ہیں، صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں جب کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہا ہے، مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہے، بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں