گلبرگ ٹاؤن کریم آباد یوسی کے سابق چیئرمین محمد سہیل انور نے اپنے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم سے گلبرگ ٹاؤن کریم آباد یوسی 34 کے سابق چیئرمین محمد سہیل انور محمد عارف نے ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وقار جٹ فنکشنل لیگ سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ذاکر پٹنی، ارمان فیاض اور دیگر رہنما موجود تھے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خیر مقدم کرتے ہوئے وہاں کے سابق چیئرمین محمد سہیل کی عوام کیلیے کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کہ اب سندھ حکومت کی ایماء پر گلبرگ ٹاؤن کریم آباد یوسی 34 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اگر رکھے گئے بجٹ کے پیسے علاقے کے منصوبوں پر ایمانداری سے خرچ کیے جاتے تو آج علاقے کا حال یہ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ کراچی کو معاشی طور پر نوچہ جارہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ بھتہ خوروں، کرپٹ چائنا کٹنگ اور اس خوبصورت محبتوں والے شہر کو تباہ و برباد کرنے والوں سے چھٹکارے کے لیے پیر صاحب پگارا کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کو مضبوط بنایا جائے سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں بڑے بڑے سانحات ہوتے ہیں لیکن حکمران نوٹیس لینے کی خبریں چلواکر واقعات کو سرد خانے میں ڈال دیتے ہیں اگر کراچی کے عوام اپنے حقوق کیلیے اُٹھ کھڑے ہوں تو ان عوام دشمن سیاسی بازیگر وں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملیگا انہوں نے کہا کہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں فنکشنل لیگ بھرپور اور کامیابی سے حصہ لے گی

متعلقہ خبریں