’اب ہوگا صاف کراچی‘ ہمارا سلوگن ہے۔2001 والا بلدیاتی قانون ملک کےکسی حصے میں رائج نہیں: سید ناصر حسین شاہ وزیر بلدیات سندھ

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کچرا ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں گھروں سے کچرا اٹھانے کا سلسلہ بھی جلد شروع ہوجائے گا، سندھ سالڈ ویسٹ اور چینی کمپنی بہترین کام کررہے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کے پی کے اور دیگر صوبوں میں احتجاج نہیں کیا جارہا، کے پی کے ، پنجاب اور بلوچستان میں الگ الگ بلدیاتی نظام متعارف کروائے گئے۔وزیر بلدیات مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) تین صوبوں میں ایک بلدیاتی نظام نہیں بناسکی،تین صوبوں میں جب بلدیاتی نظام مختلف ہے تو ہم پر کیسے تنقید کرسکتے ہیں، نئے بلدیاتی قانون میں بلدیاتی اختیارات بڑھائے گئے ہیں، 2013 سے زیادہ نئے بلدیاتی قانون میں اختیارات ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں اس لئے بلدیاتی قانون پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں، مردم شماری پر دیگر جماعتوں نے صرف سیاست کی، مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرنے والی پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے۔ناصر حسین شاہ نے اعتراف کیا کہ بلدیاتی حلقہ بندیاں عجلت میں کی گئیں، لوکل گورنمنٹ 2013 کے قوانین میں بہت زیادہ ترامیم کی گئیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا چیئرمین میئر ہوگا، دوست بغیر پڑھے تنقید کرتے ہیں، 2001 والا قانون ملک کے کسی حصے میں ہے تو ہم سے بات کرلیں، شور مچانے والے جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کراچی والوں کیلئے کام کررہی ہے، اب آئیں انتخابات میں حصہ لیں۔

متعلقہ خبریں