محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کارتبدیل کردیے۔بوائز اسکولزصبح 8بجکر 45سے2.30 اورگرلز سکولز صبح 8.30 سے2.15

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بوائز اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجکر 45 سے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے دوپہر 2 بجکر 15 منٹ ہوں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجکر 30 سے 12بجکر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسری شفٹ میں اسکولوں میں دن 1 بجے سے شام 5 بجے تک تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا

متعلقہ خبریں