سموگ سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت کا فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔صوبے میں نافذ دفعہ 144پر سختی سے عملدرآمد کرانیکی ہدایت:چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)فصلوں کی باقیات، کوڑاکرکٹ جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اورگاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی صوبے میں نافذ دفعہ 144پر سختی سےعملدرآمد کرانے کی ہدایت۔دفعہ 144کے تحت فصلوں کی باقیات، کوڑاکرکٹ اور پلاسٹک جلانے پرایک ماہ کیلئے پابندی عائد ہے۔ ہدایات چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کی گئیں۔متعلقہ محکمے سموگ سے بچاؤ کیلئے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمدیقینی بنائیں۔کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سموگ سے بچاؤ کیلئے اسے پیدا کرنے والے عوامل کو روکنا ازحد ضروری ہے۔ سٹیل ملز اورفیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،شہری سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں۔سموگ پر قابو پانے کیلئے محکمہ داخلہ نے صوبہ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی ہےسموگ سےبچاؤکیلئےصرف زِگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے بھٹہ مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ماحولیات ، صنعت،زراعت کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں