پنجاب میں میگاپراجیکٹس کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی ملاقات رواں مالی سال کےپی ایس ڈی پی کےتحت پنجاب میں جاری پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں میگاپراجیکٹس کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے باہمی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں