محکمہ صحت پنجاب کی بخار کی 3 کروڑ سے زائد گولیاں کہاں گئیں؟


پنجاب میں ڈینگی کے19 ہزار21 جبکہ لاہور میں14ہزار145مریض۔
ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کو آج بھی بخار کی گولی کی تلاش کرتےرہے،میڈیکل اسٹورز پر قلت برقرار رہی۔

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)شہریوں کا کہنا ہے کہ بخار کی گولی کسی میڈیکل اسٹور پر نہیں مل رہی، اسپتالوں میں بھی بُراحال ہے، مریضوں کا رش لگ چکا ہے، سروسز اسپتال میں ایک بستر پر 2، 2 مریض زیرعلاج ہیں۔پنجاب میں 24گھنٹوں کےدوران ڈینگی نے مزید 6 افراد کی جان لے لی، 5 مرنے والوں کا تعلق لاہور اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔صوبے میں ڈینگی کے مزید 456 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 333 کا تعلق لاہور سے ہے۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 19 ہزار 21 جبکہ لاہور میں 14 ہزار 145 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔صوبے میں ڈینگی بخار سے 75 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش برقرار ہے۔مریضوں کو سخت بخار میں کئی کئی گھنٹے کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے، بعض مریض ویل چیئر پر علاج کے منتظر دکھائی دیے۔ادھر محکمہ صحت پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی دوا کی 3 کروڑ 24 لاکھ گولیاں مارکیٹ میں بھجوائی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق لیکن صورت حال یہ ہے کہ لاہور میں یہ دوا اب بھی نایاب ہے، لوگ دوا نہ ملنے پر سخت پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فارمیسز میں دوا نہیں مل رہی، محکمہ صحت نے کروڑوں گولیاں جہاں بھیجی ہیں ہمیں بھی بتا دیں تاکہ اپنے پیاروں کےعلاج کےلیےدوا خرید سکیں

متعلقہ خبریں