بینک آف پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کے اکائونٹس منجمد کردیئے

سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اکائونٹس منجمد ہوئے، محکمہ بلدیات کی لاہور سمیت پنجاب بھر کی مقامی حکومتوں کے مالیاتی امور شدید متاثر ہیں، اکائونٹس منجمد ہونے سے تنخواہوں ، بجلی کے بلوں کی ادائیگی، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگیاں رک گئی ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر کے مویشی سیل پوائنٹس کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہوگیا ۔محکمہ بلدیات نے اعلی حکام سے معاملے پر فوری مداخلت کی استدعا کردی، محکمہ بلدیات کے پاس روز مرہ کے اخراجات کے لئے بھی رقوم موجود نہیں۔ محکمہ بلدیات کے مطابق مالی امور کو چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ،جلدحالت پر قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں