وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے، عثمان بزدار نے سردار اختر مینگل سے اُن کے والد عطاء اللّٰہ مینگل کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
عثمان بزدار نے سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا سردار عطاء اللّٰہ مینگل ایک مدبر شخصیت اور وضع دار سیاستدان تھے، وہ سیاست میں ایک الگ مقام رکھتے تھے، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں