ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کے خلاف صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں 2 اہم جماعتوں جمعیت علمائے اسلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاج

چارسدہ (نمائندہ مقامی حکومت) صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع چار سدہ میں جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) ف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) ف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف چار سدہ کے باچاخان چوک سے فاروقِ اعظم چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔دوسری جانب ڈی آئی خان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے ٹانک اڈہ چوک پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں