نیپرا نے اوربلنگ صارفین کی شکایات پر عوامی سماعت کرنے کا فیصلہ کرلیا
نیپرا نے اوربلنگ صارفین کی شکایات پر عوامی سماعت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا اتھارٹی 30 ستمبر کو اوربلنگ کے معاملے پر عوامی سماعت کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور کے صارفین پر اوربلنگ کا بوجھ ڈالا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حیدر آباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد کے بجلی صارفین بھی اور بلنگ کا شکار ہوئے تھے، بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر بار بھیجے گئے تھے۔
واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی 31 دنوں سے زیادہ کی اووربلنگ کا انکشاف ہواتھا۔
یاد رہے کہ اوربلنگ پر وزیر توانائی نے نوٹس لیتے ہوئے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔