چشتیاں (پ ر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاولنگر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 244 حاجی محمد انتظار رانا کی قیادت میں پاکستان کی 77ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
کیک کاٹنے کی تقریب میں ملک رستم ضلعی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاولنگر، رانا اسرار احمد تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی چشتیاں، رانا اقتدار احمد، رانا اقرار احمد، رانا سرفراز احمد، چوہدری شہباز الحسن، محمد عباس عرف بابا باچھو سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چشتیاں، لالہ شاہ بہرام جوئیہ جنرل سیکرٹری چشتیاں، ریاض احمد لاڈا نائب صدر سٹی چشتیاں، ملک شوکت 49 فتح، ممتاز انجم ہاشمی تحصیل انفارمیشن سیکریٹری، اشفاق حیدر سٹی انفارمیشن سیکریٹری، رانا خلیل احمد ، رانا اعظم و رانا جاوید 103 فتح، نواز عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ گروپ کے رہنما فرحان ہاشمی، ارشد رحمانی، محمد بلال رحمانی، رانا حماد و دیگر نے شرکت کی۔
حاجی محمد انتظار رانا اس موقع ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔ قدرتی آفات اور معاشی و سماجی مشکلات کے ذریعے پاکستانی قوم کی ہمت اور استقامت کا امتحان لیا گیا ہے، اس کے باوجود پاکستان کی غیور و بہادر قوم کے عزم اور اتحاد کا جذبہ ہمیشہ غالب رہا ہے۔
کیک کاٹنے سے پہلے ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔