نیو کراچی ٹاؤن:یوتھ کونسلر حافظ شیراز احمد کی نشاندہی پر یوسی 04 میں سیوریج مسئلے کے مستقل حل کے لیے نئی لائن بچھانے کا کام شروع
نیو کراچی ٹاؤن: یونین کونسل 04 میں طویل عرصے سے جاری سیوریج کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد کی نشاندہی اور یونین کونسل کے تعاون سے عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر یونین کونسل کے سیکرٹری ارشد خان بھی موجود تھے۔ حافظ شیراز احمد نے بتایا کہ اہل علاقہ کو درپیش سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق دکانوں کی تجاوزات کے باعث پرانی سیوریج لائن بند ہو چکی تھی، جس کے پیش نظر اب نئی لائن ازسرنو نصب کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں نکاسی آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور انہیں سیوریج کے دیرینہ مسئلے سے نجات ملے گی۔