پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے پھل و سبزی منڈی بہاولنگر کا دورہ کیا اور پھل و سبزیوں کی نیلامی کے امور کی نگرانی کی. اس موقع پر اسسٹنت کمشنر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ موجود تھا. ڈپٹی کمشنر پھل و سبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے. انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں.انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش اور پھل و سبزیوں مقررہ نرخ بر فروخت کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک انداز میں کام کررہی ہے.

متعلقہ خبریں