13 دسمبر سے 17دسمبر کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 16 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر کپٹین ( ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ 13 دسمبر سے 17دسمبر کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 16 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی.انہوں نے ڈی سی آفس میں پولیو مہم کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پولیوکا خاتمہ ہمارا عزم ہے والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 13دسمبر سے 15 دسمبر کے دوران پولیو مہم کے موقع پر مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکسڈ ،1828موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جوگھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 16دسمبر سے 17دسمبر تک کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا سے بچاو کے لیے ٹیموں کوفیس ماسک، سینی ٹائزرز مہیا کیے جائیں گے اور اس مہم کے دوران لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی.۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں