ہم پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہیں، دنیا بھرمیں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت) عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج ہم شاندار ماضی، مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں.صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر، قدیم تہذیب، ثقافت، لذیز کھانوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے چاروں صوبےبشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پرکشش قدرتی مناظر سے مالا مال ہیں۔

متعلقہ خبریں