حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، حکومت نے نئے چیئرمین نیب کیلیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم نے وزیر قانون کو آرڈیننس لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔نئے چیرمین نیب کی تعیناتی تک جسٹس ریٹائرڈ جاوید ہی خدمات سر انجام دیں گے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں