سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نجم شاہ نے کراچی شہر کی تمام یونین کمیٹیوں کے منجمد اکاؤنٹس بحال کروادیے۔

صدر نیشنل بینک کو خط لکھ کر سیکریٹری بلدیات نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ذاکر رادھان کے کسی بھی لیٹر پر عملدرآمد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت) کراچی کی247 یونین کمیٹیوں میں کی جانے والی مبینہ لوٹ مار پر صدر نیشنل بینک کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ذاکر رادھان کے کسی بھی لیٹر پر عملدرآمد نہ کرنے کی ہدایت کردی اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے یوسیز کے اکاﺅٹس منجمد کرنے کے اختیارات واپس لے لئے ، متنازعہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے مبینہ طور پر نذرانے نہ ملنے پر شہر کی دو درجن سے زائد یوسیز کے اکاﺅنٹس منجمد کردیئے تھے،سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ نے بدعنوانیوں کی سنگین شکایات پر سندھ بینک کے صدر کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے بھیجے گئے لیٹر پر عملدرآمد نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے منجمد اکاﺅنٹس بحال کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیاتی اداروں میں مال پکڑ انکوائریوں کی بڑھتی شکایات پر سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے عہدے پر موجود متنازعہ افسر ذاکر حسین رادھان کی جانب سے یوسیز کے منجمد کئے گئے اکاﺅنٹس بحال کرادیئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ذاکر حسین رادھان پر کراچی کی 247 یونین کمیٹیو ں کے سیکریٹریزسے ماہانہ لاکھوں روپے نذرانے وصول کرنے کے الزامات ہیں اور اس حوالے سے یوسی سیکریٹریز کی واٹس اپ چیٹس بھی منظر عام پر آچکی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نذرانے نہ ملنے پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے شہر کی متعدد یونین کمیٹیوں کے اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے تھے جس میں ضلع ملیر،ضلع جنوبی،کیماڑی ودیگر ڈسٹرکٹ کی یونین کمیٹیاں شامل ہیں،یوسیز کے اکاﺅنٹس منجمد کرکے سیکریٹریز سے مک مکا کئے جانے کی اطلاعات پر سیکریٹری بلدیات نے گذشتہ روز صدر سندھ بینک کو ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے منجمد کئے گئے تمام یوسیز کے اکاﺅنٹس بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے یوسیز کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے اختیارات بھی واپس لے لئے گئے ہیں جس سے بینک حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں