لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث لاہور میں صفائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) لاہورمیں گزشتہ چارروز سےمکمل کچرا نہیں اٹھایا جاسکاجس کےباعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے مختلف علاقوں میں کچرے کے باعث گندگی اور بدبو نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ذرائع کے مطابق اس وقت چار ہزار ٹن سے زائد کچرا سڑکوں پر موجود ہے، کچرا دان بھی اٹے ہوئے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنی کے ساتھ ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، جلد ہی ادائیگی کر کے شہر سے کچرا اٹھا لیا جائے گا.

متعلقہ خبریں