پنجاب حکومت کسانوں کے مفاد کا ہر صورت میں تحفظ کریگی۔تمام کھادوں کی مقررہ قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے: چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل سے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کی سر براہی میں وفد کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات۔پانچ رکنی وفد نے چیف سیکرٹری کو کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔فصلوں کی پیدا واری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،وفد نے گندم کی امدادی قیمت، فصلوں کی پیدا واری لاگت،زراعت کیلئے نہری پانی کی فراہمی پر تفصیلی بات کی اور کہا کہ گندم اور گنے کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے,کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔وفد نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کی کوششوں کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پرچیف سیکرٹری نےبعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تمام کھادوں کی مقررہ قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا, زراعت کی بہتری، کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہےہیں۔پنجاب حکومت کسانوں کےمفاد کا ہرصورت تحفظ کریگی۔ جن معاملات کا تعلق وفاق سے ہے انہیں طے کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔وفد میں چوہدری حسان اکرم، رانا شمشاد احمد، آفاق احمد ٹوانہ اور بلال اسرائیل خان شامل تھےزراعت خوراک کے محکموں کے سیکرٹریز اور کین کمشنر پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں