پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز کو مالی اختیارات مل گئے ۔کابینہ کمیٹی نے ایس ایچ اوز کو ڈی ڈی او کےاختیارات دینےکی تجویز منظور کرلی ۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون کا 76 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ پولیس کے ایس ایچ اوز کو ڈی ڈی او کے اختیارات دینے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ محکمہ پولیس میں کاسٹ سنٹرز کے قیام اور اکاؤنٹنٹ کی 720 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز بھی منظورکی گئی۔ اجلاس میں دیگر محکموں کے امور پر بھی غوروخوض ہوا ۔وزیر اعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کو تربیتی کورسز کے اجراء کے لیے ایم او یو طے کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی اسی طرح تحقیقاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ ایکٹ 1997ء میں ترامیم کی تجویز منظور کی گئی جبکہ محکمہ اوقاف کی جائیدادوں کا کرایہ بڑھانے کے لیے پنجاب وقف پراپرٹیز اکاؤنٹس رولز 1982ء میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ۔

متعلقہ خبریں