پنجاب حکومت کا کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف کریک ڈاؤن، محکمہ زراعت کی ٹیمیں کھاد کے گوداموں کی چیکنگ کریں:چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نےسول سیکرٹریٹ میں منعقد ویڈیو لنک اجلاس کے دوران تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھادوں کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع کمانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔کسی کو کسانوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کھادوں کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد پوری قوم کے مجرم،کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ حکومت کسانوں کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کریگی۔کریک ڈاؤن چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف انتظامی اقدامات کی طرز پرشروع کیا جائے،کھادوں کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق انتظامیہ کو معلومات فراہم کرنے کیلئے سپیشل برانچ کوفرائض تفویض۔انتظامیہ، پولیس اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں کھادوں کے گوداموں کی چیکنگ کریں۔ڈیلرز سے روزانہ کی بنیاد پر سٹاک کی پوزیشن حاصل کی جائے، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ برآمدشدہ سٹاک کومارکیٹ میں مقررہ قیمت پر فروخت کیا جائے زراعت، صنعت اور خوراک کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت۔پنجاب کےڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں