پنجاب کے17ڈسٹرکٹ میں پہلے مرحلے کے انتخابات ہوں گے اور کاغذات نامزدگی رواں ماہ 21تا 25اپریل تک وصول کیے جائیں گے

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 9جون کو ہوگی ۔ ڈیرہ غازی خان، پاکپتن، ساہیوال، بہاؤلپور، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، حافظ آباد، سیالکوٹ، خانیوال، لیہ، مظفر گڑھ، خوشاب، راجن پور، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ,جہلم،اٹک ڈسٹرکٹ میں پہلے مرحلے کے انتخابات ہوں گے اور کاغذات نامزدگی رواں ماہ 21تا 25اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔ 27اپریل تا 9مئی تک کاغذات کی سکروٹنی ہوگی ۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 10تا12مئی تک امیدوار اپیلیں دائر کرسکیں گے۔ پہلی نظرثانی شدہ فہرست 14مئی کو جاری کی جائے گی۔ جو امیدوار انتخابی دوڑ سے باہر نکلنا چاہیں اِن کے لیے 19مئی کا دن مقرر کیاگیا ہے جبکہ 20مئی کو امیدواروںکو انتخابی نشانات الاٹ کرکے 9جون کو پولنگ ہوگی جبکہ نتائج قریباً 5دن میں مرتب کرکے اعلان کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں