مسلم لیگ ن نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کو مسترد کر دیا۔

پنجاب میں اسمبلی کی موجودگی میں نئے بلدیاتی قانون کو آرڈینیشن کے ذریعے سے نافذ کرنا PTI حکومت کی جمہوریت دشمنی ہے: میئر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی

بہاولپور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اورمیئر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں اسمبلی کی موجودگی میں نئے بلدیاتی قانون کو آرڈینیشن کے ذریعے سے نافذ کرنا PTI حکومت کی جمہوریت دشمنی ہے۔ بدنیتی پر مبنی اس سارے عمل کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ اسمبلی کی بے توقیری اور قانون سازی کے عمل کو بلڈوز کرنے کے اس کھیل کو عدالت میں چیلنج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں