پنجاب کے تمام شہروں میں واسا کا دائرہ کار بڑھا دیا، جدید مشینری اور وسائل فراہم کیے: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے صوبے بھر میں شہری نکاسی آب اور واٹر سپلائی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے واسا (WASA) کے دائرہ کار کو تمام شہروں تک توسیع دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالا تو واسا کی خدمات صرف چند شہروں تک محدود تھیں، تاہم اب اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے ذریعے پنجاب کے تمام شہروں میں واسا کا انتظامی ڈھانچہ قائم کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صرف ادارہ قائم کرنا ہی مقصد نہیں تھا بلکہ ہر واسا یونٹ کو جدید مشینری، ضروری گاڑیاں، واٹر پمپس اور دیگر تمام مطلوبہ آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب شہری بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو معیاری بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں