چشتیاں میں قتل کے مقدمہ میں ملزم علی حسن کو عمر قید، تین لاکھ جرمانہ اور ملزم فخر کو پچاس ہزار ضمان کی سزا

مستغیث فریق کے کونسل محمد عمران احمد کمبوہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزمان کو سزا سنائی


ملزم علی حسن وغیرہ نے محمد رمضان کو قتل، اور منیر احمد کو زخمی کیا تھا، جس کا مقدمہ نمبر 378/2020 تھانہ شہرفرید میں درج ہوا تھا.۔
مقدمہ کا ٹرائل محمد سہیل انجم صاحب ایڈیشنل سیشن جج چشتیاں کی عدالت میں زیر سماعت رہا، آج مورخہ 1.6.2024 کو مستغیث فریق کے کونسل محمد عمران احمد کمبوہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم علی حسن کو عمر قید و تین لاکھ جرمانہ اور ملزم فخر کو ضمان ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا۔

متعلقہ خبریں