بلدیہ چشتیاں میں دیوارِ احساس قائم کردی,اسسٹنٹ کمشنر نےغریب اورضرورت مند افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے۔

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چشتیاں رانا غلام مرتضی نے بلدیہ چشتیاں میں دیوارِ احساس قائم کردی ہے۔ دیوارِ احساس پر غریب اورضرورت مند افراد کے پہننے کے لیے کپڑوں کا انتظام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری نسیم صادق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چشتیاں کے ہمراہ غریب اور ضرورت مند افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے. اسسٹنٹ کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیوارِ احساس کا قیام حکومت کا مستحسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کے اس کام میں حکومت کےساتھ ساتھ صاحبِ ثروت افراد حصہ لیں اور مخیر حضرات دیوارِ احساس پر مستحق افراد کے لیے استعمال کے لیے اشیاء چھوڑ جائیں۔

متعلقہ خبریں