چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت ) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کپٹین ( ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ کے 28فروری سے2 مارچ کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 5 لاکھ 27 ہزار590 بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی جبکہ کیچ اپ ایکٹوٹی3سے4مارچ تک کی جائے گی. .انہوں نے مقامی ہسپتال میں پولیو مہم کے سلسلہ میں کمسن بچوں کو پولیوسےبچاؤ کےقطرے پلاکر پولیو کے خلاف مہم کا غاز کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ پولیوکا خاتمہ ہمارا عزم ہے والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کے موقع پر مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035 ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکسڈ ،1828موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جوگھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی .اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے آفیسرز نے بھی شرکت کی