جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں : وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات ہوئی۔ جس میں بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے۔ جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا۔ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے جاتے ہیں، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی۔ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں