بہاولپورڈویژن کےتین اضلاع بہاولنگر,بہاولپور,رحیم یارخاں کے32 رمضان بازاروں سے روزانہ 75ہزار 649افراد رعایتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش خرید رہے ہیں جبکہ گرانفروشی پر 223افراد کو گرفتار اور 661افراد کو مجموعی طور پر 11لاکھ 47ہزار 200روپے جرمانہ عائد کیا گیا : کیپٹن ریٹائرڈ محمدظفر اقبال کمشنر بہاولپور ڈویژن

بہاولپور(نمائندہ مقامی حکومت) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نےبتایا کہ ڈویژن بھر کے تینوں اضلاع میں 32رمضان بازار بنائے گئے ہیں جہاں چینی 75روپے فی کلوگرام اور10کلوگرام آٹے کا تھیلا 400روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔نیز ڈویژن بھر میں قائم رمضان بازاروں میں آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، کیلہ، سیب، کھجور سمیت دیگر سبزیاں اور پھل، دالیں، بیسن اور دیگر اشیائے خوردونوش، چکن اوپن مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈویژن بھر میں رواں ہفتہ کے دوران 5962مقامات کا معائنہ کیا اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر 661افراد کو مجموعی طور پر 11لاکھ 47ہزار 200روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 105مقدمات کا اندراج کیاگیا اور 223افراد کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔نیز ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی پابندی پر بھی عملدرآمد کروایا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات و ریلیف کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں