رپورٹ: ممتاز انجم
چشتیاں(ڈیسک رپورٹ) کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام پر لاکھوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا بائی پاس پارک نا معلوم لوگوں نے ویران کر دیا ۔ انتظامیہ نیند کے مزے میں ۔زندہ درختوں کی سرعام کٹائی ادارے کی طرف سے خاموشی بھاری نظرانہ یا تگڑی سفارش کی طرف اشارہ ہے۔اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب ۔کمشنر بہاولپور ۔ڈی سی بہاولنگر اے سی چشتیاں سے شہر کی اربوں روپے کی پراپرٹی کے بعد پارک اور درختوں کی کھال بھی کھا جانے والے سفید ہاتھی ادارے کی انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔