ملک بھرمیں ڈینگی تشویشناک صورتحال، اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کر گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید 96 افراد بیمار ہوگئے،اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 815 ہوگئی۔

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت) ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے انتقال کرنے والا اتفاق کالونی ترنول، اسلام آباد کا رہائشی تھا، ڈینگی سے انتقال کرنے والا بےنظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھا۔ڈاکٹر زعیم ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک ماہ کے دوران ڈینگی سے 5 افراد انتقال کرچکے جبکہ 815 افراد ڈینگی سے بیمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکےمضافات میں ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا ہے اور دیہی علاقوں میں 545 افراد ڈینگی سے بیمار ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 270 کیس رپوٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں