گرین لائن بسوں میں لندن میٹرو سے زیادہ سہولیات ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ گرین لائن بس میں بیٹھ کر حیدری اسٹیشن پہنچے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں گرین لائن بس سروس فعال ہونے کی مزید ایک اور تاریخ دے ڈالی۔

انہوں نے بس میں سرجانی سے حیدری تک سفرکرکے انتظامات کاجائزہ لیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے گرین لائن بس سروس کے فعال ہونے کی ایک اور تاریخ دی اور کہا کہ تھوڑا کام باقی ہے جسے مکمل کرکے جلد وزیراعظم اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بسوں میں لندن میٹرو سے زیادہ سہولیات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گرین لائن کا خواب نواز شریف نے نہیں دیکھا، انہوں نے لندن کا خواب دیکھا اور وہیں چلے گئے۔ 

متعلقہ خبریں