ورلڈ بینک کے فنڈ سے چلنے والے ییلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن، دو اعلیٰ افسران کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: ورلڈ بینک کے فنڈ سے چلنے والے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ییلو لائن منصوبے میں 8 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے دو سینئر سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ییلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی بدعنوانی کے الزامات گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے تھے۔ جماعت اسلامی نے آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور ضائع شدہ عوامی رقم برآمد کی جا سکے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت گزشتہ ماہ سے اس معاملے سے نمٹ رہی تھی۔ یکم جون کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کمیٹی نمبر 1 نے اے سی ای ڈائریکٹر جنرل کو معاملہ ارسال کیا اور ملزم افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی اور پرکیورمنٹ ڈائریکٹر جھامن داس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ییلو لائن ٹھیکیداروں کو 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیاں کیں جس سے سندھ حکومت کو شدید مالی نقصان ہوا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں سنگین انتظامی بدانتظامی، مالیاتی بے ضابطگی اور حکومت کو واضح اور پوشیدہ نقصانات ہوئے ہیں۔ الزام ہے کہ مالیاتی بے ضابطگیاں پرکیورمنٹ ڈائریکٹر جمن داس اور ٹھیکیداروں کے ساتھ ملی بھگت سے کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ضمیر عباسی، جو اس اربوں روپے کی فراڈ میں کلیدی ملزم ہیں، کسی بھی تحقیقات کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ ان کی ڈی ایچ اے اور خیرپور میں موجود رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم وہ گرفتار نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ 21 کلومیٹر طویل یلو لائن منصوبے کو 2019 میں وفاقی حکومت نے 61 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے منظور کیا تھا۔ تاہم 2025 میں اس کی پی سی ون پر نظر ثانی کی گئی اور لاگت بڑھا کر 

متعلقہ خبریں