برنس گارڈن شہریوں کے لئے اچھی تفریح کا ذریعہ بنے گا، شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ برنس گارڈن آکر لطف اندوز ہوں گے: ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی
مرتضیٰ وہاب نے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر برنس گارڈن کی تزئین و آرائش کا افتتاح کردیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برنس گارڈن میں شجرکاری کی ہے، پارک کے اطراف واکنگ ٹریک بھی بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برنس گارڈن میں نئے داخلی و خارجی دروازے نصب کیے گئے، مذکورہ گارڈن شہریوں کے لئے اچھی تفریح کا ذریعہ بنے گا، شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ برنس گارڈن آکر لطف اندوز ہوں، ماضی کا یہ بڑا پارک خستہ حالی کا شکار تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے جب پارک کھولنے کا فیصلہ کیا تب کئی مشکلات نظر آئیں، پیپلز اسکوائر بنایا ہے، اس کے ساتھ 1927 کے قدیم پارک کو بھی بحال کیا۔مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری نہ صرف پارک بلکہ میوزیم کو بھی دیکھ سکیں گے، برنس گارڈن کا دوسرا داخلہ سیکریٹریٹ کی طرف رکھا ہے، پارک سے متصل ٹیرس گارڈن بھی ہے، اس کو بھی بحال کیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کوئی نئے اختیارات نہیں، کوئی اضافی فنڈز نہیں، ہماری ترجیحات کام کرنا ہے، بہار کی آمد آمد ہے، ہم فروٹ گارڈن بھی بنائیں گے

متعلقہ خبریں