چشتیاں کےمفادپرست سیاستدانوں نےشہرکو کھنڈربنادیا ھے. الیکشن میں کامیابی کےبعد چشتیاں کو پنجاب کا مثالی شہر بنادیں گے: حاجی محمدیسین

چشتیاں(نمائدہ مقامی حکومت)پاکستان مسلم لیگ ضیاءشہید کےمرکزی چئیرمین اور وائٹل گروپ کے ڈائریکٹر حاجی محمد یسین نے کہا ھے کہ چشتیاں کےمفادپرست سیاستدانوں نے عوام کے ساتھ غداری کرتے ھوئے 35سال سے چشتیاں کی تعمیروترقی کا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اور چشتیاں کےتمام گلی محلوں بازاروں کی سڑکوں کو نامکمل چھوڑ کر اولیا کرام کے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ھے. انہوں نے چشتیاں کے شادی ہال میں عوام کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتےھوئے مزید کہا کہ چشتیاں شہر اور دیہات کے لاکھوں لوگوں کو بنیادی مسائل سے دوچار کردیا ھے اور تمام ترقیاتی وتعمیراتی منصوبوں میں کمشن کھانے کی وجہ سے غیرمعیاری کام ھوئے ھی. انہوں نے کہا کہ وہ چشتیاں سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے ذاتی خرچ پر شہر کےعوامی مسائل حل کرادیں گے اور چشتیاں میں رشوت ناانصافی اور استحصال کا خاتمہ کرکے میرٹ پرمسائل حل کرائیں گے.اس موقع پر چشتیاں کی مختلف تنظیموں کے عہدے داروں کےعلاوہ دو ہزار سے زائد افراد نے پرتکلف عشائیہ میں شرکت کی.چشتیاں میں طویل عرصہ کےبعد کسی سیاستدان کی جانب سے عام دنوں میں ایک بڑی کامیاب تقریب منعقد کی جس میں تحریک انصاف,مسلم لیگ ن, پیپلزپارٹی, مسلم لیگ ق,جمیعت علمااسلام و دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نےبھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں